ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملائم پرنرم پڑے مودی، اکھلیش پر لگا دیا یوپی کوبربادکرنے کا الزام

ملائم پرنرم پڑے مودی، اکھلیش پر لگا دیا یوپی کوبربادکرنے کا الزام

Thu, 09 Feb 2017 11:54:30  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ / غازی آباد، 08 فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) یوپی کے غازی آباد میں اپنی انتخابی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی اکھلیش یادو پر جم کر نشانہ لگایا۔ اکھلیش یادو پر انہوں نے براہ راست الزام لگایا کہ انہوں نے اتر پردیش کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کلیان سنگھ اور راج ناتھ سنگھ کے دور اقتدار کا بھی ذکر کیا۔ قانون نظام کو لے کر انہوں نے حکومت پر جم کر حملہ کیا، اگرچہ وہ ملائم پر نرم نظر آئے۔مودی نے کہا کہ یوپی حکومت نے غنڈوں کو پال کر رکھا ہے۔ اسی وجہ سے یہاں ماں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلیان سنگھ اور راج ناتھ سنگھ کے راج میں غنڈے جیل میں تھے۔ وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ حالات یہ ہیں کہ شام ہونے کے بعد بہو بیٹیوں کو گھر سے نکلنے میں ڈر لگتا ہے۔ ان کے مطابق اتر پردیش میں 40 ہزار معاملات آرمس ایکٹ میں درج ہیں۔اس درمیان وہ ملائم سنگھ یادو پر نرم دکھائی دئے۔ انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کی وہ کافی عزت کرتے ہیں۔ پہلے ان کے بیٹے کے بارے میں بھی ان کے خیال اچھے تھے۔ مودی کے مطابق اکھلیش کو دیکھ کر یہی لگا تھا کہ وہ پڑھے لکھے ہیں تو اچھا کام کریں گے لیکن پانچ سال کے اپنے دور میں انہوں نے اتر پردیش کی تباہی کر دیا۔اس کے ساتھ ہی روزگار کو لے کر بھی مودی نے ریاستی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پڑھا لکھا نوجوان بھی یہاں بے روزگار ہے اور اس کو موقع نہیں مل رہا ہے،ساتھ ہی انہوں نے انتخابی اجتماع میں یہ اعلان کیا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو سرکاری ملازمتوں میں جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اس کی جانچ کی جائے گی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جو بھی لوگ تعلیم یافتہ ہیں ان کو ان کا حق ملے گا۔


Share: