ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مستقل کمیشن سے انکار کئے جانے پر ہندوستانی فضائیہ افسرنے ٹریبونل کا رخ کیا 

مستقل کمیشن سے انکار کئے جانے پر ہندوستانی فضائیہ افسرنے ٹریبونل کا رخ کیا 

Thu, 14 Jul 2016 19:39:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ سال امریکی صدر براک اوباما کے ہندوستان کے دورے کے دوران گارڈ آف آنر کی قیادت کرنے والی ونگ کمانڈر پوجا ٹھاکر نے ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے مستقل کمیشن دینے سے انکار کئے جانے پر مسلح فورس ٹریبونل کا رخ کیا ہے۔اپنی درخواست میں افسر نے دعوی کیا ہے کہ مستقل کمیشن نہ دینے کا ہندوستانی فضائیہ کا فیصلہ جانبدارانہ ، امتیازی، منمانا اور متضادہے۔پوجا کے وکیل سدھانشو پانڈے نے کہا کہ ٹریبونل نے اس معاملے کو منظور کرتے ہوئے اس پر فضائیہ کا جواب مانگا ہے۔گزشتہ سال جنوری میں جب صدر اوباما ہندوستان آئے تھے، اس وقت پوجا نے انٹر سروس گارڈ آف آنر کی قیادت کی تھی۔بعد میں اوباما نے کہا تھا کہ فوجی دستے میں ناقابل یقین ہندوستانی خواتین کو دیکھنا ہندوستان میں ان کی پسندیدہ باتوں میں سے ایک تھا۔اس وقت پوجا نے کہا تھاکہ یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ ہم انہیں ایک صحیح گارڈ آف آنر دینے کے اپنے ہدف کو پورا کر سکے۔میں خوش ہوں کہ انہوں نے تعریف کی ہے۔گزشتہ سال یوم جمہوریہ کے دوران مارچ کرتے دستوں کی قیادت کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز میں پہلی بار خواتین افسران کا انتخاب کیا گیا تھا۔پوجا سال 2000میں ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ہوئی تھیں۔وہ انتظامی شاخ سے وابستہ ہیں اور اس وقت تشہیر سیل ’دشا ‘میں تعینات ہیں جو فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں واقع پرسنل افسر ڈائریکٹوریٹ کے تحت آتا ہے۔اپنی ڈیوٹی کے تحت وہ ہندوستانی فضائیہ کے موبائل گیم ’گارجینس آف اسکائی‘کی شروعات اور ترقی کے کام میں لگی تھیں۔اسے موبائل پر مبنی ٹیک سہولیات استعمال کرنے والے طلبہ تک رسائی بنانے کا ایک نیا اور ایجاداتی قدم تصور کیا جا رہا تھا۔


Share: