بھوپال،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش میں نرمدا دریا کو بچانے کے لئے شیوراج حکومت کی مہم شروع ہو گئی ہے۔اس مہم کے تحت آج ایک دن میں نرمدا ندی کے کنارے 6 کروڑ پودے لگائے جائیں گے،اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرانے کی تیاری ہے۔سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے امرکنٹک میں نرمدا کی پوجا کے بعد ردراکش کی کلی لگا کر اس مہم کی شروعات کی۔شیوراج سنگھ چوہان کل چار جگہوں مرکنٹک، جبل پور، سہور اور اوکاریشور پر درخت لگائیں گے۔نرمدا کے کنارے کے تمام اضلاع میں باغات کا یہ پروگرام آج دن بھر چلا۔اس پروگرام میں طالب علم، سرکاری ملازمین اور معاشرے کے تمام طبقے کے لوگوں نے حصہ لیا۔ایک دن میں بہت سے درخت لگانے کا یہ عالمی ریکارڈ ہوگا جس کے لئے گنیز بک آف ریکارڈ کے لوگوں کو بھی بلایا گیا ہے۔