ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب سے 11افراد ہلاک

مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب سے 11افراد ہلاک

Sat, 09 Jul 2016 21:07:15  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت کئی حصوں میں گزشتہ کچھ دن سے ہو رہی مسلسل تیز بارش سے کئی نچلے مقامات پر سیلاب کی صورتحال بن گئی ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔بارش اور سیلاب سے ریاست میں 11افراد کی موت ہوئی ہے۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ تین چار دن سے ہو رہی مسلسل تیز بارش اور سیلاب سے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ دو افرادکی موت بھوپال میں اور ٹیکم گڑھ، ریوا، جھابوا، بیتول، رائے سین اور پاس ضلع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھوپال کی شاہ پور جھیل کے قریب ایک نالے میں موٹر سائیکل سمیت بہنے سے سوربھ کٹیار(21)نامی نوجوان کی آج دوپہر موت ہو گئی۔اس سے پہلے منڈلا اور سنگرولی ضلع میں نالے کے پانی کے تیز بہاؤ میں بہنے سے دو لوگوں کی موت کی اطلاع ملی تھی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہوشنگ آباد میں نرمداندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے ریاستی سطح پرامدادی سینٹرشروع کیا گیا ہے،کوئی بھی سیلاب متاثرہ شخص فون نمبر1079کے ذریعے اس مرکزسے رابطہ کرسکتاہے۔چوہان نے بتایا کہ بھوپال کے قریب ہلالی ڈیم پر کل ہونے والی کابینہ کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔انہوں نے وزراء کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جا کر امدادی کاموں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔بھوپال کے محکمہ موسم کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔


Share: