ماسکو19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس سمیت مغربی ممالک نے یوکرائن میں روس نواز باغیوں کی جانب سے ایک نئی ریاست کے قیام کے اعلان پر تنقید کی ہے۔ ماسکو کے اعلٰی مذاکرت کار بورس گیرزلوف نے ڈونیٹسک کے باغیوں کے اس اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ اسی طرح سلامتی اور تعاون کی یورپی تنظیم OSCE کے موجودہ صدر ملک آسٹریا کے وزیر خارجہ سباستیان کُرس کے بقول وہ یوکرائن میں باغیوں کے اس منصوبے پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ڈونیٹسک کے علیحدگی پسندوں نے گزشتہ روز Malorossiya کے نام سے ایک نئی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مالو رُوسیا کا مطلب چھوٹا روس بنتا ہے۔