ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھا انتخابات میں بھی قائم رہے گا ایس پی، کانگریس کا اتحاد:غلام نبی آزاد

لوک سبھا انتخابات میں بھی قائم رہے گا ایس پی، کانگریس کا اتحاد:غلام نبی آزاد

Thu, 09 Feb 2017 10:45:13  SO Admin   S.O. News Service

متھرا،8؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے جنرل سکریٹری اوراترپردیش کے انچارج غلام نبی آزاد نے دعوی کیا کہ کانگریس سماجوادی پارٹی کا اتحاد دو سال بعد آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی نہ صرف قائم رہے گا، بلکہ دونوں پارٹیاں مل کر حکومت بھی بنائیں گی۔آزاد نے یہاں ایک انتخابی ریلی میں کہاکہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مل کراتر پردیش کے کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور اقلیتوں کے لیے جو خواب دیکھا ہے ، ہم انہیں صرف خواب نہیں رہنے دیں گے، کانگریس اور سماج وادی پارٹی مل کر ان خوابوں کو پورا کریں گے۔آزادنے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مخلوط حکومت بھی بنائیں گے، جس کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی جوڑی نہ صرف ایک الیکشن ، بلکہ آگے بھی ساتھ رہے گی۔آئندہ ہونے والا لوک سبھا انتخابات میں بھی ساتھ لڑے گی، تب مرکز میں بھی حکومت بنائیں گے ،اس لیے آنے والا جو الیکشن ہے وہ نہ صرف اس ریاست کے لیے ہے، بلکہ ملک کی ترقی کے لیے ہے،تب ترقی کا دور ہوگا، ترقی کا دور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تب ایسا ماحول بنایا جائے گا جس میں کسی کے دل کسی کی طرف سے کوئی خوف نہ ہوگا ،ہندو- مسلم سب ایک ساتھ مل کر ساتھ رہیں گے ،یہی ہماری تہذیب ہے، جو آج سے نہیں ،بلکہ اکبر کے زمانے سے بھی پہلے سے چلی آ رہی ہے۔انہوں نے اتر پردیش انتخابات کا موازنہ امریکہ کے صدراتی الیکشن سے کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی عام ریاست نہیں ہے،یہاں سے ہندوستان کی سیاست کی حالت اور سمت اسی طرح طے ہوتی ہے، جیسے امریکہ کا صدر منتخب ہونے سے ساری دنیا کا مستقبل طے ہو جاتا ہے، تبھی تو ساری دنیا امریکی انتخابات پر نظر جمائے رہتی ہے۔


Share: