نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نتیش کمارکوکانگریس کاصدربنا دیاجانا چاہئے۔کانگریس اور ان کا ساتھ جنت میں بنی جوڑے کی طرح ہوگا۔کانگریس بغیرلیڈر والی پارٹی ہے اور نتیش بغیر پارٹی والے لیڈر۔یہ کہنا ہے معروف مؤرخ اور سوانح نگار رام چندر کا۔انہوں نے اپنی کتاب ’انڈیا آفٹر گاندھی“کی 10ویں سالگرہ پر اس تجزیاتی ورژن کے اجراء کے موقع پریہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ مسلسل زوال کی طرف جا رہی کانگریس پارٹی کو قیادت میں تبدیلی سے ہی نکالاجا سکتاہے۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو کانگریس کا صدر بنایا جانا چاہئے۔اس تجویز کو اپنی سوچ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ اگرجے ڈی یوصدرنتیش کماردوستانہ طریقے سے کانگریس پارٹی کا عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ جنت میں بنی جوڑی کی طرح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ کانگریس بغیر لیڈر والی پارٹی ہے اور نتیش بغیر پارٹی والے لیڈرہیں۔انہوں نے کہا کہ نتیش ایک ”ضروری“لیڈرہیں۔