ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فرانس میں ہزاروں افراد کا ایرانی رجیم کے خاتمے کا مطالبہ

فرانس میں ہزاروں افراد کا ایرانی رجیم کے خاتمے کا مطالبہ

Sun, 10 Jul 2016 17:13:31  SO Admin   S.O. News Service

پیرس،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی اپوزیشن کی نمائندہ جماعتوں اور سیاسی رہ نماؤں سمیت ہزاروں افراد نے ملک میں قائم ولایت فقیہ کے نظام کے خاتمے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے خمینی رجیم کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ گذشتہ روز پیرس میں ایرانی اپوزیشن کی جانب سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر میں موجود ایرانی اپوزیشن کے رہ نماؤں ، سیاسی کارکنوں اور ایرانی تارکین وطن نے شرکت کی۔کانفرنس میں امریکا، یورپ اور عرب ممالک کی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پیرس میں منعقدہ کانفرنس میں پانچ براعظموں میں پھیلے لاکھوں ایرانیوں نے شرکت کر کے ایرانی رجیم کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا۔دو روزہ کانفرنس کے دوسرے روز بھی دنیا کے مختلف ملکوں سے نمائندہ ایرانی شخصیات اس میں شرکت کی۔ گذشتہ روز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ایران میں شہری آزادیوں پر ریاست کی جانب سے قدغنیں لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایرانی حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر کارکنوں کو پھانسیاں دینے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑے جانے پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس میں ایرانی اپوزیشن مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی غور کریں گے۔جمعہ کے روز منعقدہ کانفرنس کے سیشن کے لیے مشرق وسطیٰ کا بحران اور اس کا حل؟ کا عنوان رکھا گیا تھا جس میں مغربی ملکوں اور عرب ممالک کے سفارت کاروں اور سیاسی رہ نماؤں نے شرکت کی۔


Share: