ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / صدرجمہوریہ آئین کے محافظ اورسرپرست ہوتے ہیں;سونیاگاندھی اورراہل گاندھی نے کووند کو مبارکباددی،جمہوری اقدارکی نگہبانی کی درخواست

صدرجمہوریہ آئین کے محافظ اورسرپرست ہوتے ہیں;سونیاگاندھی اورراہل گاندھی نے کووند کو مبارکباددی،جمہوری اقدارکی نگہبانی کی درخواست

Thu, 20 Jul 2017 21:49:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی20جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج منتخب صدر رام ناتھ کووند کو مبارک باد دی اور کہا کہ صدر ہندوستانی آئین کے ضمیر کا محافظ ہوتا ہے۔انہوں نے کووند کونیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ صدر کی ایک منفرد حیثیت ہوتی ہے کیونکہ وہ آئین کے سرپرست اور جمہوری روایات پر عمل کروانے والے ہوتے ہیں۔سونیاگاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بھارتی فورسزکے سپریم کمانڈر کی وجہ سے اور آئین کے سرپرست اور جمہوری روایات پر عمل کروانے والے ہونے کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی کووندکومنتخب ہونے پر نیک خواہشات پیش کیں۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہاکہ مبارک رام ناتھ کووندجی۔بھارت کے صدر کے طور پر آپ کی بہترین مدت کے لیے نیک خواہشات۔کانگریس کے اہم ترجمان سرردیپ سرجیوالا نے بھی کوود کو صدر بننے کی خواہشات دیں۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ صدر کے طور پر کووند ہندوستانی آئین پر عمل کو یقینی بنائیں گے۔


Share: