دمشق19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمال مغربی شام میں اسد مخالفین اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اس دوران گیارہ افراد ہلاک ہوئے، جن میں تین عام شہری بھی شامل ہیں۔ یہ لڑائی ایک ایسے موقع پر شروع ہوئی ہے، جب ابھی کچھ دن قبل ہی باغیوں کے ایک با اثر دھڑے نے علامتی طور پر خود کو القاعدہ سے الگ کرتے ہوئے شامی انقلابی پرچم اپنا لیا تھا۔