ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ششی کلا نٹراجن کا وزیر اعلیٰ کا فیصلہ جلدی بازی : اے ڈی ایم کے

ششی کلا نٹراجن کا وزیر اعلیٰ کا فیصلہ جلدی بازی : اے ڈی ایم کے

Wed, 08 Feb 2017 11:22:34  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،7فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو میں وزیر اعلی کے عہدے کو لے کر مچی ہلچل کے درمیان اے ڈی ایم کے کے لیڈر پنرتی رام چندرن اور سینکوتے یان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کی ا ے آئی ڈی ایم کے پارٹی اجارہ داری چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جلدی بازی میں فیصلے لے رہی ہے ۔ساتھ ہی وزیر اعلی ششی کلا نٹراجن کا وزیر اعلی کے طور پر کیا گیا انتخاب بھی اسی جلدی بازی میں کیاگیا ہے۔ رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ سابق اسمبلی اسپیکر پی ایچ پانڈین نے پریس کانفرنس کرکے ششی کلا کو سابق وزیر اعلی جے للتا کی موت کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بیلے کی طرف سے پیر کو لندن میں کی گئی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے اے ڈی ایم کے کے رہنماؤں نے بتایا کہ جس پر الزام لگا ہے اسے وزیر اعلی کا عہدہ کیسے دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کواے آئی اے ڈی ایم کے نے پارٹی کی خصوصی میٹنگ میں ششی کلا نٹراجن کو اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کی پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کر لیا تھا اور منگل کو حلف برداری کی تقریب ہونا بھی تقریبا طے ہو گیا تھا مگر تنازعات کی وجہ سے فی الحال حلف برداری کی تقریب کو ٹال دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے گورنر فی الحال دہلی میں ہے اور ان کے لوٹنے کے بعد ہی تمل ناڈو کی صورت حال واضح ہو پائے گی۔


Share: