ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شام:داعش نے ہیلی کاپٹر مارگرایا، دو روسی پائلٹ ہلاک

شام:داعش نے ہیلی کاپٹر مارگرایا، دو روسی پائلٹ ہلاک

Sun, 10 Jul 2016 17:30:47  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شام کے تاریخی شہر تدمر (پلمائرا)کے نزدیک داعش کے جنگجوؤں نے ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔حملے میں ہیلی کاپٹر کو اڑانے والے دونوں روسی پائیلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں واقعے میں ان دونوں پائیلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ داعش نے ہفتے کے روز ایک شامی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے جس سے وہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔سائٹ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق داعش نے ہیلی کاپٹر پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پائلٹوں نے اپنا تمام بارود استعمال کر لیا تھا اور وہ علاقے سے واپس جارہے تھے۔اس دوران دہشت گردوں نے ہیلی کاپٹر پر فائر کیا اور وہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔داعش کے بیان کے مطابق ''خلافت کے فوجیوں نے ایک روسی لڑاکا ہیلی کاپٹر کو اس وقت مارگرایا ہے جب وہ ان کے ٹھکانوں پر حملہ آور تھا۔اس کے نتیجے میں اس میں سوار افراد مارے گئے ہیں۔بیان میں اس کے علاوہ اور کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔اس واقعے کے بعد شام میں باغی گروپوں کے خلاف فوجی مہم کے دوران ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں اور پائلٹوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔


Share: