ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سڑک ٹھیکہ اورنالا صفائی گھوٹالے میں جانچ منتقل کرنے کا مطالبہ

سڑک ٹھیکہ اورنالا صفائی گھوٹالے میں جانچ منتقل کرنے کا مطالبہ

Sun, 10 Jul 2016 19:44:47  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 10؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ممبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے سڑک ٹھیکہ اور نالے کی صفائی کے کام سے متعلق مبینہ گھوٹالہ میں جانچ شہر پولیس سے اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی)کو منتقل کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سے ٹھیکیداروں اور کارپوریشن کے ملازمین کے درمیان ساز باز کا پتہ چل جائے گا۔وویکانند گپتا کی طرف سے داخل مفادعامہ کی درخواست کو جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس ایم ایس سونک کی بنچ کے سامنے 12؍جولائی کو سماعت کے لیے رکھا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 19اور 20؍جولائی کو شہر میں بھاری بارش کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا تھا جس پر کارپوریشن کمشنر(ایم سی)نے نالے صاف کرنے کے ٹھیکہ کے کام میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ تحقیقات میں ٹھیکیداروں اور کارپوریشن کے ملازمین کے درمیان غیر مناسب ساز باز کا پتہ چلا ہے۔اس کے بعد کارپوریشن کمشنر نے نالا صفائی گھوٹالہ میں شامل ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاتھا۔درخواست میں الزام لگایا گیا کہ چیف انجینئر(ویجیلینس )سے اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کچھ افسران کو معطل کر دیا گیاہے ۔نالا صفائی گھوٹالے نے ٹھیکیداروں کی ایم سی جی ایم حکام کے ساتھ ملی بھگت اور دھوکہ دہی کو اجاگر کر دیا۔سڑک ٹھیکہ گھوٹالے سے متعلق ایک اور معاملہ میں کارپوریشن کمشنر نے بی جے پی ایم پی اور میئر کی شکایت پر جانچ کا حکم دیا تھا۔تحقیقات 2013-14، 2014-15اور 2015-16کے دوران سڑکوں کی تعمیر سے منسلک تھی۔عبوری جانچ میں پتہ چلا تھاکہ سڑک کی تعمیر میں سنگین بے ضابطگیاں برتی گئیں۔کارپوریشن کمشنر نے ایف آئی آر درج کرنے کا کا حکم دیاتھا۔ایف آئی آر میں 6 افراد کو ملزم بنایا گیا۔مفاد عامہ کی عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اے سی بی کو منتقل کی جائے۔پی آئی ایل میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کو دونوں ایف آئی آر میں تحقیقات پر نگرانی رکھنی چاہیے ۔


Share: