ممبئی،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور بنگال کے فاسٹ بالر محمد سمیع کو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے 2015انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)سیشن میں نہیں کھیلنے کے لیے گزشتہ ماہ 2.2کروڑ سے زیادہ روپے کے معاوضے کی تلافی کرنی پڑی جبکہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔بی سی سی آئی ڈاٹ ٹی وی پر دستیاب بی سی سی آئی کی 25لاکھ روپے سے اوپر کی ادائیگی جون 2016کی رپورٹ کے مطابق سمیع کو آئی پی ایل2015سیشن میں چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیلنے کے لئے 22312500روپے کی تلافی کرنی پڑی۔سمیع 2015میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوئے پورے ورلڈ کپ میں کھیلے تھے اور درد کے باوجود آسٹریلیا میں اس سے پہلے ہوئی ٹیسٹ سیریز میں بھی کھیلے تھے۔انہوں نے ہندوستانی ٹیم کو عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار نبھایا تھا،چوٹ کے باوجود کھیلنے کے فیصلے کا انہیں نقصان ہوا کیونکہ اس کی وجہ سے وہ 2015آئی پی ایل سیشن میں نہیں کھیلے تھے اور پھر انہوں نے سرجری کرائی تھی۔بی سی سی آئی نے اب اتر پردیش میں پیدا ہوئے اس تیز گیند باز سے اس کا معاوضہ لیا۔ورلڈ کپ میں انہوں نے پانچ میچوں میں 17وکٹ چٹکائے تھے اور ٹورنامنٹ کے پانچویں بہترین بولر رہے تھے۔جب ہندوستانی ٹیم نے اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، تب سمیع کو ہیمسٹرنگ چوٹ لگ گئی تھی اور وہ ایشیا کپ ٹی 20چمپئن شپ میں بھی نہیں کھیلے تھے،اب وہ ویسٹ انڈیز جانے والی وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم کے رکن ہیں جو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔بی سی سی آئی نے دیگر جو معلومات دی ہیں، اس میں اس سال کے آئی پی ایل میں حکام کو دی جانی والی میچ فیس کی تفصیلات ہے۔اس فہرست میں سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ(26لاکھ روپے ) اور کیرالہ کے سابق رنجی ٹرافی لیگ اسپنر کے این انتپدمنابھن(26ملین)شامل ہیں۔بی سی سی آئی سے منظورشدہ بہت سے کرکٹ ایسوسی ایشن کو 25لاکھ روپے سے اوپر کی ادائیگی کی گئی ہے جس میں مستقل ٹیسٹ مرکز ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن اور تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔