پٹنہ، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ؤجے ڈی یو کے سابق رکن اسمبلی للن رام کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔للن کو کیمرے کے سامنے بیئر پیتے اور ریاست میں شراب بندی لاگو کرنے پر وزیر اعلی نتیش کمار کی تنقید کرتے دیکھا گیاتھا۔للن کوکل شام اورنگ آباد ضلع کے امبا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں سے آبکاری اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا۔اورنگ آباد ضلع کے کٹمب اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی رہے للن کو مبینہ طور پر بیئر پیتے ہوئے اور ریاست میں شراب بندی لاگو کرنے کے لیے وزیر اعلی کو کوستے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ(نتیش کمار)جہاں بھی جائیں گے، ان کے پیچھے کوئی نہیں ہو گا۔اسسٹنٹ آبکاری کمشنر او پی منڈل نے میڈیا کو بتایا کہ للن کو مختلف ٹی وی چینلوں پر دکھائے جا رہے اس ویڈیو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاہے ، جس میں وہ بیئر پیتے دکھائی دے رہے ہیں۔منڈل نے بتایا کہ للن کو بہار آبکاری ترمیمی قانون 2016کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔