ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رین کورٹ والاتبصرہ درحقیقت منموہن سنگھ کی تعریف تھی،مودی کی’ برساتی‘ پرحکومت کی صفائی

رین کورٹ والاتبصرہ درحقیقت منموہن سنگھ کی تعریف تھی،مودی کی’ برساتی‘ پرحکومت کی صفائی

Tue, 14 Feb 2017 10:54:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او)میں وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پہلے وزیر اعظم منموہن سنگھ پر رین کوٹ ‘والے تبصرہ پر صفائی دینے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پرکیاگیارین کوٹ والاتبصرہ حقیقت میں ان کی تعریف تھی۔سابق وزیر اعظم یو پی اے حکومت میں ہوئے گھوٹالوں کے باوجود بے داغ رہے ہیں۔جتندر سنگھ نے کہا کہ منموہن سنگھ پران کے ساتھیوں کے سوالات میں گھرے طریقہ کار کا بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔جتندر سنگھ نے کہا کہ اس سب کے باوجود وہ بے داغ باہر آ گئے ،اس لیے وزیراعظم کے تبصرے کو تعریف کے نقطہ نظر میں لیا جانا چاہیے ۔ڈاکٹر سنگھ نے جموں میں صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ اصل میں کانگریس قیادت ایک خاندان کے باہر کسی بھی شخص کی تعریف کو قبول کرنے میں پریشانی محسوس کرتی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ چاہے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ہوں یا پھر پی وی نرسمہا راؤ اور سردار پٹیل ہو ، کانگریس نے ہمیشہ ہی ایک مخصوص خاندان کے باہر کی شخصیت کی تعریف کرنے یا قبول کرنے سے گریز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے لیڈروں کی تعریف کرنے میں یہ سوچ کر ڈرتے ہیں کہ اس سے کہیں ایک خصوصی خاندان یا نسل ناراض نہ ہو جائے، اس بات سے دوری بنائے رکھی۔جتندر سنگھ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بحث کرنے سے بچتا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہر معاملے پربحث کو تیار ہے، باوجود اس کے کہ مخالفت کے سر اٹھ رہے ہیں ۔خود پارلیمانی امور کے وزیر اور پارٹی ترجمان اس منشا کی وضاحت کر چکے ہیں۔


Share: