ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن(آر ڈی اے) کے انتخابی پروگرام کا اعلان

ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن(آر ڈی اے) کے انتخابی پروگرام کا اعلان

Tue, 11 Jul 2017 21:23:02  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ،11/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہرلعل نہرو میڈیکل کالج کی ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن(آر ڈی اے) کے انتخابی پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن آفیسر ڈاکٹر فہیم جاوید نے بتایا کہ آر ڈی اے کے نئے عہدیداران کے انتخاب کے لئے ا نتخابی عمل29/جولائی کو صبح9.00بجے سے شام6.00بجے تک آر ڈی اے احاطہ(کیمپس)میں جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ صدر، نائب صدر، جنرل سکریٹری، خازن اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں کے لئے نامزدگی درج کرانے کی آخری تاریخ24/جولائی قرار پائی ہے جبکہ26/ جولائی تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔ ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ امیدواران کا حتمی خطاب28/جولائی کو شب8.00بجے ہوگا۔ اس انتخاب کے دو دیگر الیکشن افسران ڈاکٹر آفتاب حسین اور ڈاکٹر صلاح الدین ہیں۔
 


Share: