ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی پولیس الرٹ، کانوڑیوں کی حفاظت کے انتظامات سخت

دہلی پولیس الرٹ، کانوڑیوں کی حفاظت کے انتظامات سخت

Tue, 11 Jul 2017 22:43:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیرکے اننت ناگ میں امرناتھ مسافروں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد دہلی میں بھی احتیاط برتی جارہی ہے۔ساون ماہ میں کاوڑ مسافروں کی حفاظت کو لے کر پولیس مستعد ہے۔پولیس نے کانوڑیوں کی حفاظت کے لئے ضروری انتظامات شروع کر دیے ہیں۔10جولائی سے شروع ہوئی کانوڑیوں کی یاترا21جولائی تک جاری رہے گی۔جموں وکشمیرمیں امرناتھ مسافروں کی بس پر حملے کے بعد دہلی پولیس نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ پولیس ڈپٹی کمشنر پی ایس کشواہا نے جاری ایک مشاورتی نوٹ میں کہاکہ کانوڑیوں کے رکنے کی جگہوں پر کافی تحفظ کیے جائیں گے۔
 


Share: