ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس آٹھ اگست سے شروع ہوگا

دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس آٹھ اگست سے شروع ہوگا

Wed, 12 Jul 2017 22:16:15  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی کا چار روزہ مانسون اجلاس آئندہ آٹھ اگست سے طلب کیاگیاہے۔وزیراعلیٰ اروندکجریوال کی صدارت میں آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا۔اجلاس کے بعد نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ مانسون اجلاس آٹھ سے11اگست تک چلے گا۔اس سیشن میں اسمبلی سے پہلے گزر گئے ان بلوں کو دوبارہ پیش کیاجاسکتا ہے جنہیں مرکزی حکومت کی طرف سے تکنیکی کوتاہیوں کی وجہ سے حکومت کے پاس واپس بھیجاجا چکاہے۔ان میں لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری کے بغیر سال2015میں منظور شدہ بل کو مرکزی حکومت نے گزشتہ سال ہی کیجریوال حکومت کوواپس بھیج دیاتھا۔گزشتہ ہفتے ہی کیجریوال نے قانون کے سیکشن سے مرکزی حکومت کی منظوری کے لئے زیرِالتواء بل کودوبارہ اسمبلی میں پیش کرنے کی منصوبہ پیش کرنے کوکہاتھا۔اسمبلی سے منظور نو زیر التواء اہم بل میں دہلی جن لوک پال بل اور دہلی شہری پناہ بورڈترمیمی بل بھی شامل ہیں۔کیجریوال حکومت اسمبلی سے منظور اس اہم بل کو تکنیکی بنیاد پر منظوری نہیں دینے کے نام پر زیر التواء رکھنے کا بار بار الزام لگاتی رہی ہے۔
 


Share: