نئی دہلی14جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے اترپردیش اسمبلی میں دھماکے خیز مادہ پائے جانے پر یوپی سرکارکوگھیرتے ہوئے آج کہاہے کہ آدتیہ ناتھ یوگی حکومت ریاست میں امن وقانون کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔آدتیہ ناتھ یوگی حکومت یوپی کے حالات پر قابو پانے میں ناکام ہے جو ریاست میں ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے یا ایک پولس افسر کے والدین کو ٹارچر کرنے کے واقعات سے ظاہر ہے۔میڈیا انچارج اے آئی سی سی رندیپ سورجے والا نے کہا کہ کانگریس کو ریاستی حکومت اسمبلی میں دھماکہ خیز مادہ پائے جانے پر بے انتہا تشویش ہے۔