ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دلتوں کامسئلہ عہدوں سے اوپر،آج پارلیمنٹ میں سیاہ تاریخ لکھی گئی;بی ایس پی سپریمولائق مبارکباد،مایاوتی کو ملا لالو یادو کا ساتھ،بہار سے راجیہ سبھا بھیجیں گے

دلتوں کامسئلہ عہدوں سے اوپر،آج پارلیمنٹ میں سیاہ تاریخ لکھی گئی;بی ایس پی سپریمولائق مبارکباد،مایاوتی کو ملا لالو یادو کا ساتھ،بہار سے راجیہ سبھا بھیجیں گے

Tue, 18 Jul 2017 23:26:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی18جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دلتوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آواز دبانے کا الزام لگا کر راجیہ سبھاسے استعفیٰ دینے والی بی ایس پی سپریمو مایاوتی کوآرجے ڈی سربراہ لالو یادو کا ساتھ ملاہے۔لالو یادو نے کہا ہے کہ دلتوں کا مسئلہ عہدے سے اوپر ہے، مایاوتی جی کو ہم بہارسے راجیہ سبھا بھیجیں گے۔مایاوتی کی حمایت میں اترے لالو یادونے کہاکہ آج پارلیمنٹ میں سیاہ تاریخ لکھی گئی ہے۔مایاوتی غریبوں اور دلتوں کی رہنما ہیں۔مایاوتی جی سہارنپور کے رجحان کواعلیٰ ایوان میں اٹھانا چاہتی تھیں لیکن جس طرح سے حکومت کے تمام لوگ مل کر ان کو روکنے کا اور نہ بولنے دینے کا جو اقدام کیا، اس لئے انہوں نے اداس ہوکر استعفیٰ دیا۔یہ درست بات ہے جس جگہ پر دلتوں اور پسماندہ طبقات کی بات نہ سنی جائے وہاں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔مایاوتی جی نے جوقدم اٹھایا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔اگر وہ چاہیں گی تو ہم انہیں بہار سے راجیہ سبھا بھیجیں گے۔آج ان کا حق چھین لیاگیاہے، یہ جمہوریت کے خلاف ہے۔آج ایک بہت خراب روایت قائم کی گئی ہے۔میں مایاوتی جی کو ان کی جرات کے لیے مبارک باد دیتا ہوں۔
 


Share: