ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دفاعی میزائل نظام کی ممکنہ تنصیب پر شمالی کوریا کا انتباہ

دفاعی میزائل نظام کی ممکنہ تنصیب پر شمالی کوریا کا انتباہ

Mon, 11 Jul 2016 18:13:22  SO Admin   S.O. News Service

سیول،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں بیلسٹک میزائل اور جوہری تجربات کے بعد امریکہ اور سیؤل نے جنوبی کوریا میں جدید دفاعی میزائل نظام ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم یعنی تھاڈ نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔واشنگٹن اور سیؤل کی طرف سے جنوبی کوریا میں جدید میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کے اعلان کے کچھ روز بعد شمالی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو وہ عملی اقدام کرے گا، تاہم اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی۔اس سے قبل بھی شمالی کوریا کی طرف سے ایسے دھمکی آمیز بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔پیانگ یانگ کی طرف سے تازہ انتباہ پیر کو جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں بیلسٹک میزائل اور جوہری تجربات کے بعد امریکہ اور سیؤل نے جنوبی کوریا میں جدید دفاعی میزائل نظام ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم یعنی تھاڈ نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’کے سی این اے‘‘نے پیر کو کہا کہ "فوج کا یہ غیر متزلزل عزم ہے کہ جب بھی کوئی سخت کارروائی ہوئی تو وہ اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہو گی۔ پیانگ ینگ نے کہا کہ جیسے ہی یہ معلوم ہو گا کہ تھاڈ نظام نصب کیا گیا ہے توعملی اقدام کئے جائیں گے۔چین، روس اور شمالی کوریا نے بھی تھاڈ نظام نصب کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے واشنگٹن اور جنوبی کوریا پر ( اس منصوبے کو )ختم کرنے پر زور دیا ہے۔جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے پیر کو کہا کہ تھاڈ نظام شمالی کوریا کے خلاف ف ایک دفاعی اقدام ہے اور یہ کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے ساحلی شہر سنپو کے قریب سے ایک آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل فضا میں صرف 10کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد پھٹ گیا تھا۔اس سے قبل اپریل میں کیے جانے والا ایسا ہی ایک تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔شمالی کوریا کی طرف سے ایسے ہی تجربات کے بعد جنوبی کوریا میں جدید میزائل دفاعی نظام تھاڈ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


Share: