ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / خراب دور سے اولمپک تیاری میں مدد ملی:سری کانت

خراب دور سے اولمپک تیاری میں مدد ملی:سری کانت

Wed, 13 Jul 2016 18:40:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اولمپک سے پہلے سیشن میں لچر کارکردگی پر ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی کے سری کانت نے آج کہا کہ خراب دور نے انہیں کھیلوں کے تیاری میں مدد کی اور ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ریو میں اگلے ماہ ہونے والے کھیلوں میں چھپے رستم کے طور پر ابھریں گے۔سری کانت 2014میں چین اوپن کے ساتھ سپر سیریز پریمیئر مرد ٹائٹل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے تھے اور اس دوران انہوں نے فائنل میں دو بار کے اولمپک اور پانچ بار کے عالمی چمپئن لن ڈین کو شکست دی تھی۔اس کے بعد انہوں نے گھریلو سرزمین پر انڈین سپر سیریز کا خطاب جیتا اور گزشتہ سال جون میں دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی بنے لیکن پھر ان کی کارکردگی میں کمی آئی۔اولمپک کوالیفکیشن کے دوران سری کانت کو جوجھنا پڑا اور وہ کئی ٹورنامنٹوں سے پہلے دور سے آگے بڑھنے میں ناکام رہے، بالخصوص جنوری میں سید مودی گراں پری گولڈ کا خطاب جیتنے کے بعد۔سری کانت نے کہا کہ اگرچہ وہ اولمپک کوالیفکیشن کو لے کر کبھی فکر مند نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ میں کشیدگی میں تھا لیکن کوالیفکیشن کو لے کر نہیں، میں نے اپنے کھیل کو لے کر فکر مند تھا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ اگر میں اچھا کھیلوں گا کو خود کار طریقے سے کوالیفائی کر لوں گا۔


Share: