نئی دہلی13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اپوزیشن کی18پارٹیاں پارلیمنٹ کے17جولائی سے شروع ہونے جا رہے مانسون سیشن میں نوٹ بندی، جی ایس ٹی اوردیگر مختلف مسائل پر حکومت کو مل کر گھیریں گی۔سیاسی ذرائع کے مطابق ان پارٹیوں کے رہنماؤں نے یہاں ہوئی میٹنگ میں پارلیمانی سیشن کے دوران اٹھائے جانے والے مسائل اور جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاہے۔یہ اجلاس بنیادی طورنائب صدر انتخاب کے لئے اپوزیشن کے امیدوار کے بارے میں بلایاگیاتھا۔ذرائع نے اپنی شناخت بتانے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایاکہ18پارٹیاں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جن پانچ مسائل پر حکومت کو گھیریں گی، انہیں لے کرایک وسیع اتفاق ہے۔پارلیمنٹ کے باہرحکومت کو سوشل میڈیا کے ذریعے گھیرا جائے گا۔ان مسائل میں ”نوٹ بندی کے ضمنی اثرات،جی ایس ٹی نافذ کرنے میں جلدی،کسانوں کا بحران اور خود کشی،مبینہ سیاسی انتقام ملک کے وفاقی ڈھانچے کے تحفظ،فرضی خبروں کوپھیلانے اور لوگوں کو فرقہ وارانہ طور پر نشانہ بنانے کی ملک بھرمیں وارداتیں شامل ہیں۔مبینہ سیاسی انتقام کاحوالہ دیتے ہوئے ذرائع نے کہاکہ ناردااسکینڈل میں ترنمول کانگریس لیڈروں کے خلاف کیس اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے اہل خانہ اور آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد کے اہل خانہ پر چھاپے مارے گئے۔