ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جنید قتل کیس:ہائی کورٹ نے چاروں ملزمان کو عدالتی حراست میں بھیجا

جنید قتل کیس:ہائی کورٹ نے چاروں ملزمان کو عدالتی حراست میں بھیجا

Sun, 02 Jul 2017 22:16:43  SO Admin   S.O. News Service

فرید آباد،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کے فرید آباد میں جنید قتل کے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔اس سے قبل جمعرات کو عدالت نے ملزمان کو دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا تھا۔دو دن پہلے پولیس نے اس معاملے کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔عدالت نے ملزمان کو دو دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا تھا اور جج پوروا مہرا کی عدالت نے آج چاروں ملزمان کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔
آپ کو بتا دیں کہ گاؤں کھداولی رہائشی جنید عید کی شاپنگ کرنے کے لئے گزشتہ 22جون کو اپنے دو بھائیوں ہاشم اور شاکر کے ساتھ ای ایم یو ٹرین سے صدر بازار گیا تھا جہاں خریداری کرنے کے بعد وہ ای ایم یو سے واپس گھر آ رہا تھا، جہاں کچھ لوگوں سے ان کی سیٹ کو لے کر بحث بازی شروع ہو گئی اور ایک نوجوان نے جنید اور اس کے بھائیوں پر چاقوؤں سے حملہ کیا۔اس واقعہ میں جنید کی موت ہو گئی تھی، جبکہ اس کے دونوں بھائی زخمی ہوئے تھے۔
 


Share: