جوبا،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جُوبا میں گزشتہ دو ایام سے شدید لڑائی جاری ہے۔ سابقہ باغیوں اور حکومتی فوج کے درمیان ہونے والی اِس لڑائی میں کم از کم ڈیڑھ سو انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ جُوبا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے بھی لڑائی جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے مقامی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ سابقہ باغی لیڈر اور موجودہ نائب صدر ریک مچار کے ترجمان کے مطابق حکومتی فوج نے سابقہ باغیوں کے لشکر پر حملہ کیا ہے۔ یہ لشکر جبل بیس میں مقیم ہے۔