ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمن وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کرتے ہیں، ترکی

جرمن وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کرتے ہیں، ترکی

Thu, 20 Jul 2017 23:11:45  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ20جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے لیے سفری ہدایات سخت کرنے پر انقرہ حکومت نے جرمنی پر سیاسی غیر ذمہ داری کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ الزام ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالِن کی طرف سے عائد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں جرمن وزیرخارجہ زیگمارگابریئل نے کہا تھا کہ اب ترکی کے حوالے سے نئی پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ بڑے جرمن کاروباری ادارے ترکی میں سرمایہ کاری کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ نے یہ بیانات ترکی میں انسانی حقوق کے جرمن کارکن پیٹر شٹوئڈنر کی گرفتاری کے باعث پیدا ہونے والی نئی دوطرفہ کشیدگی کے تناظرمیں دیاتھا۔


 


Share: