ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جب میں سی ایم تھی تو ریپسٹ کو ٹارچر کرتی تھی جب تک وہ فریاد نہ کرنے لگے:اوما بھارتی

جب میں سی ایم تھی تو ریپسٹ کو ٹارچر کرتی تھی جب تک وہ فریاد نہ کرنے لگے:اوما بھارتی

Sat, 11 Feb 2017 11:31:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیراوما بھارتی ان دنوں یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیر ی مہم میں مصروف ہیں۔یوپی کی ہی ایک ریلی میں اومابھارتی نے کہا کہ جب وہ مدھیہ پردیش کی وزیر اعلی تھیں ،تب آبروریزی کرنے والے ان سے رحم کی بھیک مانگتے تھے۔آگرہ کی ریلی میں اوما بھارتی نے کہا کہ عصمت دری کرنے والے کو متاثرہ کے سامنے اس وقت تک ٹارچر کیا جانا چاہیے جب تک وہ رحم کی بھیک نہ مانگنے لگے، جب میں وزیراعلیٰ تھی توایساہوتاتھا۔بلند شہر میں ماں بیٹی کے ساتھ گزشتہ سال ہوئی عصمت دری کے معاملے میں سماج وادی پارٹی کی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے میں گرفتار لوگوں کی ضمانت روکنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔اوما بھارتی نے مزید کہا کہ عصمت دری کرنے والے کوالٹا لٹکا کر اس وقت تک مارنا چاہیے ،جب تک ان کی چمڑی نہ اتر جائے، ان کے زخموں پر نمک مرچ چھڑکناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب ایک پولیس افسر نے ایسا کئے جانے پر اعتراض کیا، تو میں نے ان سے کہاکہ ایسے شیطان کا کوئی انسانی حق نہیں ہوتا۔راون کی طرح ان کے سر بھی کاٹ دئیے جانے چاہیے ۔اوما بھارتی نے یوپی کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو پر بھی نشانہ سادھا ۔انہوں نے کہا کہ ڈمپل یادو پارٹی کے لیے تو ووٹ مانگ رہی ہیں لیکن آبروریزی کی متاثرہ سے ملنے کا ان کے پاس وقت نہیں ہے۔اس سے پہلے مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کنٹرول لائن کے اس پار فوج کے سرجیکل اسٹرائیک پر شک کا اظہار کرنے والے سیاستدانوں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے لیڈروں کو پاکستان کی شہریت لے لینی چاہیے ، جو لیڈر یہ کہتے ہیں کہ اگر پاکستان سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ رہاہے توانہیں ثبوت دیاجاناچاہیے ، ایسے افراد کو پاکستان کی شہریت لے لینی چاہیے ۔


Share: