ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / توجناب آپ کانگریس سے کیوں ڈرتے ہیں؟،مودی کی جنم کنڈلی پر کجریوال کاحملہ

توجناب آپ کانگریس سے کیوں ڈرتے ہیں؟،مودی کی جنم کنڈلی پر کجریوال کاحملہ

Sun, 12 Feb 2017 11:00:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پی ایم کے ’جنم کنڈلی والے‘بیان کو لے کر اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا ہے کہ آپ کانگریسیوں پر ایکشن نہیں لیتے، ان سے ڈرتے کیوں ہوچناؤ کے پہلے انہیں کھوکھلی دھمکیاں دیتے ہو۔لگتا ہے آپ کی جنم کنڈلی ان کے پاس پڑی ہے۔ویسے پی ایم مودی کالہجہ ان دنوں کچھ تیکھاہواہے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کولے کر’برساتی‘کا بیان دینے کے بعدانہوں نے نام لئے بغیر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ گوگل کریں گے تو اس کانگریسی لیڈر سے زیادہ کسی بھی اور سیاستدان پر مذاق نہیں بنے ہوں گے۔اسی طرح ۔منموہن پر وزیر اعظم مودی کے تبصرے کے بعد ایوان میں زوردار ہنگامہ ہوا اور کانگریس کے ممبرانِ پارلیمنٹ نے پی ایم سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: