ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تمل ناڈو:قرض معافی کے لیے پیسے نہیں، ممبران اسمبلی کی سیلری ہوئی دگنی

تمل ناڈو:قرض معافی کے لیے پیسے نہیں، ممبران اسمبلی کی سیلری ہوئی دگنی

Wed, 19 Jul 2017 22:26:04  SO Admin   S.O. News Service

چنئی19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو حکومت نے بدھ کوریاست کے ممبران اسمبلی کی تنخواہ دوگنی سے زیادہ بڑھا کر105000فی مہینہ کر دی۔ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں یہ اضافہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ریاست کے کسان دہلی میں قرض معافی کے لیے مظاہرہ کرچکے ہیں۔ریاست کے وزیراعلیٰ پلانیسوامی نے اسمبلی کو بتایا کہ ممبران اسمبلی کو اس وقت ماہانہ0 5000روپے تنخواہ حاصل ہورہی ہے۔اور دیگر مراعات میں اضافہ کی وجہ سے اب یہ اس سے دوگنی ہو جائے گی۔اگرچہ تمل ناڈو سے پہلے ہریانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستی بھی ممبران اسمبلی کی سیلری بڑھا چکے ہیں۔دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے تو اپنے ممبران اسمبلی کی سیلری میں 400÷ اضافہ کی تجویز مرکزی حکومت کے پاس بھیجی تھی۔اگرچہ مودی حکومت نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔آج ہی راجیہ سبھا میں ایس پی لیڈر نریش اگروال نے کم تنخواہ کا رونا روتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سیلری ان سیکرٹری سے بھی کم ہے۔


Share: