ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تمام کشمیری دہشت گرد نہیں،راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن کی تعریف کی

تمام کشمیری دہشت گرد نہیں،راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن کی تعریف کی

Tue, 11 Jul 2017 22:16:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے امرناتھ زائرین پردہشت گردانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دہشت گردی سے جوڑے جانے سے متعلق تبصرے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام کشمیری دہشت گرد نہیں ہیں۔سنگھ نے آج حملے کی کشمیر کے لوگوں کی طرف سے مذمت کیے جانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کشمیریوں کے رخ نے کشمیریت کوزندہ رکھاہے۔سنگھ کے اس بیان پر سوشل میڈیا میں تیکھے ردعمل دیکھنے کوملے۔ان میں سے خود کوٹریول ویب پورٹل میک مائی ٹرپ کی ایڈیٹر بتانے والی سوچی سنگھ کالرا کے ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ملک کے تمام حصوں میں امن اور سکون قائم رکھنے کی ذمہ داری میری ہے۔سنگھ کی طرف سے کشمیریوں کے رخ کی تعریف کرنے کے جواب میں کالرا نے اپنے ٹویٹ میں نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں کشمیریت زندہ رہے یانہیں، اس کی پرواہ کسی کونہیں ہے، ضرورت صرف کل کے حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہے۔اس کے جواب میں سنگھ نے کہا کہ میں کارروائی ضرور کروں گا، ملک کے تمام حصوں میں امن اور سکون قائم کرنے کی ذمہ داری مکمل طور پر میری ہے، تمام کشمیری دہشت گرد نہیں ہیں۔اگرچہ اس کے کچھ وقت بعد ہی کالرا نے نہ صرف اپنا ٹویٹ ہٹا دیا بلکہ ٹوئٹرکا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔
 


Share: