انقرہ21جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی میں قوم پرستوں کی جانب سے استنبول میں ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق قوم پرستوں کا یہ احتجاج یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے باہر سخت اسرائیلی سکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے خلاف کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ان افراد نے استنبول کے مرکز میں اپنے احتجاج کے دوران اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے وہاں مسلمانوں کے عبادت کے حق کے محدود کیے جانے پر شدید تنقید کی۔ اس مظاہرے کے دوران کہا گیا کہ اگر یہودی مسلمانوں کے عبادت کے حق پر اسرائیل میں قدغن لگائیں گے، تو مسلمان ترکی میں یہودیوں کے عبادت کے حق پر بھی قدغن لگا سکتے ہیں۔