ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بیف کھانے کا سب کو اختیار،مرکزی وزیراٹھاؤلے کی گؤ رکشکوں کو پھٹکار،سخت کارروائی کامطالبہ

بیف کھانے کا سب کو اختیار،مرکزی وزیراٹھاؤلے کی گؤ رکشکوں کو پھٹکار،سخت کارروائی کامطالبہ

Fri, 14 Jul 2017 22:01:23  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی14جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گؤ رکشا کے نام پر ملک بھر میں تشدد کے واقعات کو لے کر مودی حکومت کے ہی ایک وزیر نے گؤرکشکوں کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔ مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے لوگوں کے ساتھ اس طرح کی زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ بھی کیاہے۔ اٹھاولے نے گؤرکشکوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیف کھانے کا سب کو حق ہے۔ انہوں نے گؤرکشکوں سے کہا کہ گؤرکشا کے نام پر بھکشک بننا ٹھیک نہیں ہے۔مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اے این آئی سے کہا کہ گؤرکشکوں کو شدید سزا دی جانی چاہئے، بیف کھانے کا حق سب کو ہے۔ گؤ رکشا کے نام پر اس طرح بھکشک بننا ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو پولیس کے پاس جانے کا حق ہے، قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں، گؤرکشکوں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔قابل ذکرہے کہ اٹھاولے کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ملک بھر میں گؤرکشکوں کی طرف سے اقلیتی فرقہ کے خلاف تشدد کے واقعات سامنے آنے کو لے کر بحث جاری ہے۔بیف کے نام پر تشدد کو لے کر مودی حکومت بھی کئی مرتبہ انتباہ دے چکی ہے،لیکن پھر بھی اس طرح کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جمعرات کو مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر بیف لے جانے کے شبہ میں بری طرح سے مارا پیٹا گیا تھا۔ پٹائی سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔


Share: