ممبئی ، 5 ؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کل ایک ریلی میں کہا کہ آئندہ انتخابی جنگ میں کوئی دوستانہ مقابلہ نہیں کریں گے۔ شیوسینا کے طور پر بی جے پی نے ایک کٹر حامی کھو دیا ہے۔جس نے گجرات فسادات کے بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کی تھی۔شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اپنی پہلی بی ایم سی انتخابی ریلی میں کہا کہ بی جے پی صدر کے کہنے کے مطابق یہ ایک دوستانہ مقابلہ ہے۔ وہیں ریاست کے رہنماؤں نے اسیوروو اور پانڈو کے درمیان مہابھارت کہاہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اب یہ دوستانہ مقابلہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی نے ایک ایسا کٹر حامی کھو دیا ہے جس نے ہمیشہ ان کی حمایت کی۔ایک ایسا حامی جس نے گجرات فسادات کے بعد مودی کی بھی حمایت کی تھی جبکہ اس وقت ہر کوئی ان کے خلاف تھا۔ غور طلب ہے کہ امت شاہ نے گزشتہ اتوار کو کہا تھا کہ شیو سینا کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ مہاراشٹر بلدیاتی انتخابات کو آزادانہ طور پر لڑنے کا فیصلہ اتحادکونقصان نہیں پہنچائے گا۔