ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بلیک منی والوں کی فہرست چھُپارہے ہیں مودی،پی ایم کے چہرے پر شکست کے واضح آثار

بلیک منی والوں کی فہرست چھُپارہے ہیں مودی،پی ایم کے چہرے پر شکست کے واضح آثار

Tue, 14 Feb 2017 10:39:38  SO Admin   S.O. News Service

راہل گاندھی کاحملہ جاری،امیروں کی قرض معافی پرگھیرا،بیرون ملک دورے پربھی تنقید

لکھیم پور کھیری، 13؍فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )یوپی کے لکھیم پور کھیری میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بند ی کے معاملے پر ایک بار پھر وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ۔انہوں نے کہا کہ بلیک منی والوں کی فہرست سوئٹزرلینڈ نے حکومت ہندکودے دی ہے تو پھر آخر کیوں وزیر اعظم نریندر مودی ان لوگوں کے نام پارلیمنٹ میں نہیں رکھتے؟۔ کیوں نہیں ان پرکارروائی کرتے؟راہل گاندھی نے کہا کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نے صفائی ابھیان پر لوگوں کو لگایا اور خود ہوائی جہاز میں سوار ہوکر امریکہ چلے گئے۔نریند ر مودی پر امیروں کے لیے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے امیروں کا کروڑوں روپے معاف کر دیا، اب 6000کروڑ کا قرض معاف کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے چہرے پر بی جے پی کی شکست دکھائی دے رہی ہے۔ادھر وزیر اعظم مودی بھی پیر کو لکھیم پور کھیری میں پہنچ ہوئے ہیں ،جہاں انہوں نے کہا کہ 2014میں جب سماج وادی کا سوپڑا صاف ہو گیا، تو اب اتحاد کی کوشش میں لگ گئے اور خاندان بھی بکھر گیا، اب ایس پی کانگریس کی پناہ میں بیٹھ گئی، جس رام منوہر لوہیانے زندگی بھر کانگریس کے خلاف لڑائی لڑی ، انہیں آج سماجوادی پارٹی نے ذلیل کیا ہے، صرف کرسی کے لالچ میں ایس پی کانگریس کی گود میں بیٹھ گئی ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ یوپی میں پانچ سال سے اکھلیش یادو کی حکومت ہے، انہیں اب پانچ سال کام کا حساب دیناچاہیے۔انہوں نے اکھلیش یادوکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں یہیں سے لکھنؤ جانے کو تیار ہوں، وہ بھی آئیں،دونوں ٹکٹ لے کروہاں جائیں گے۔


Share: