رائے پور13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ کونڈاگاؤں ضلع میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر پولیس جوان زخمی ہو گیا ہے۔کوڈاگاؤں ضلع کے پولیس افسران نے آج بتایا کہ ضلع کے مرداپال تھانہ علاقہ کے تحت کلم کدور گاؤں کے جنگل میں بارودی سرنگ پھٹنے ہونے سے منکورام کشیپ زخمی ہو گیاہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع میں پولیس ٹیم کوگشت کرنے کے لئے روانہ کیاگیاتھا۔ٹیم جب مرداپال تھانہ علاقہ کے راناپال گاؤں کے جنگل میں تھا تب نکسلیوں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ شروع کردی تھی جس کے بعد پولیس پارٹی نے بھی جوابی کارروائی کی۔کچھ دیر تک دونوں جانب سے فائرنگ کے بعدنکسلی وہاں سے بھاگ گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ تصادم کے بعدجب پولیس ٹیم کی واپسی ہو رہی تھی تب کدور گاؤں کے قریب جنگل میں نکسلیوں نے بارودی سرنگ متاثرکردیا۔اس واقعہ میں منکورام کشیپ زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد علاقے کے لئے ایڈیشنل پولیس پارٹی روانہ کیا گیا اور زخمی جوان کو باہر نکالا گیا۔حکام نے بتایاکہ زخمی جوان کوکوڈاگاؤں کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہرہے۔