ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایک شخص نے فون پر لال قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی، پولیس نے گرفتار کیا تو حیران کن انکشاف کیا

ایک شخص نے فون پر لال قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی، پولیس نے گرفتار کیا تو حیران کن انکشاف کیا

Sun, 16 Jul 2017 21:39:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،16/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو لال قلعہ کو اڑانے کی دھمکی دے رہا تھا،حالانکہ یہ دھمکی محض ایک شرارت تھی، لیکن یہ حرکت اس کو مہنگی پڑ گئی۔ محفوظ راجہ نام کے اس شخص نے ہفتہ کو دہلی پولیس کی نیند اڑا دی۔محفوظ کی دھمکی کی وجہ سے لال قلعہ اور دہلی کے ایک ہوٹل کے چپہ چپہ کی تلاشی لی گئی۔15اگست قریب آنے کے پیش نظر پولیس ایسے کسی بھی خطرے کے  خدشہ کو بے حد سنجیدگی سے لے رہی ہے۔دراصل محفوظ نے ایک نیوز چینل پر پاکستان کو اڑانے کی دھمکی کا ایپی سوڈ دیکھ کر ہفتے کی صبح روہنی میں رہنے والے ایک شخص کو فون کر کے کہا کہ وہ لال قلعہ اڑا دے گا۔محفوظ نے فون کرکے اس شخص سے ’ہیلو، ہم کشمیر سے بول رہے ہیں امام،انڈیا کے لال قلعہ کو بم سے اڑانا ہے،شام ساڑھے آٹھ بجے‘۔


Share: