ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایس پی،کانگریس کا اتحاد موقع پرستی ، بی ایس پی ہاری ہوئی جنگ لڑرہی ہے:راج ناتھ سنگھ

ایس پی،کانگریس کا اتحاد موقع پرستی ، بی ایس پی ہاری ہوئی جنگ لڑرہی ہے:راج ناتھ سنگھ

Sat, 11 Feb 2017 10:42:28  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 10؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ایس پی اورکانگریس کے اتحاد کو مایوسی میں کیاگیاموقع پرست اتحاد قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ بی ایس پی اس بار ہاری ہوئی جنگ لڑرہی ہے۔راج ناتھ سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں دعوی ٰکیاکہ ریاست کی عوام نے بی جے پی کو مضبوط آپشن مان لیا ہے اور ریاست کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی مکمل اکثریت کی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد موقع پرست اتحادہے، یہ مایوسی میں کیا گیا اتحاد ہے، کیونکہ یہ دونوں ہی پارٹیاں کمزور ہیں اور ایس پی نے قبول کر لیا ہے کہ وہ کمزور ہو چکی ہے، اسی لیے اس نے کانگریس سے اتحادکر لیاجس کی ایس پی بانی ملائم سنگھ یادوہمیشہ مخالفت کرتے رہے۔سنگھ نے کہا کہ جہاں تک بی ایس پی کا سوال ہے تو وہ ہاری ہوئی جنگ لڑ رہی ہے، اس کی مایوسی کا عالم یہ ہے کہ اس کی سربراہ مایاوتی انتخابات میں فرقہ وارانہ بنیادپرووٹ مانگ رہی ہیں، وہ تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں،جمہوریت میں ذات یامذہب کی بنیاد پر ووٹ کی اپیل نہیں کی جانی چاہیے۔


Share: