ماسکو20جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روسی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں بے بنیاد ہیں۔ امریکا نے منگل کے روز ایران کے خلاف نئی پابندیاں بیلیسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کی وجہ سے عائد کی تھیں۔ واشنگٹن حکومت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے باوجود مشرق وسطیٰ میں اس کا کردار مثبت نہیں ہے۔ روس نے ایران کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔