ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایران ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

ایران ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

Wed, 08 Feb 2017 11:34:51  SO Admin   S.O. News Service

تہران7فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ ایران ان سے خوفزدہ ہو لیکن ایران کاجواب ’نہیں‘ میں ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب جمعے کے روز 1979ء کے اسلامی انقلابِ ایران کی سالانہ تقریب میں دیا جائے گا۔ ایک نئے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی ایک ہفتہ قبل ہی ایران کی ایک درجن کے قریب کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی کہاتھا کہ نئے امریکی صدر جو بھی سوچیں۔ ایران اورعالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدہ ایک ایسی ڈیل ہے جو سب کے مفاد میں ہے۔


Share: