لکھنو14جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ کی سیکوریٹی میں کمی کی ہے۔اگرچہ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے پاس پرملائم سنگھ یادو کے پاس مرسڈیز برقرار رہے گی، جبکہ حکومت نے دونوں کے قافلے سے تین ایس یو وی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست پراپرٹی محکمہ نے تمام سابق وزرائے اعلیٰ کے قافلے سے کئی گاڑیاں کم کر دی ہیں۔یوگی حکومت نے اپنے فیصلے میں تمام سابق وزرائے اعلی سیکورٹی قافلے میں کاٹ کر تین تین ایس یو وی گاڑیوں واپس لے لی ہے۔ملائم اور اکھلیش کے پاس 5-5ایس یووی گاڑیاں تھیں۔اسے بدل کر دو ایس یو وی اور تین مرسیڈیز کیاجائے گا۔تمام سابق وزرائے اعلیٰ کے لئے ایک جیسے انتظامات ہوں گے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی لیڈر ملائم سنگھ پر مہربانی دکھاتے ہوئے انہیں اپنی پسندیدہ مرسڈیز رکھنے کی چھوٹ دی ہے۔یوگی نے پہلے ہی ملائم سنگھ یادوکی مرسڈیزہٹانے سے انکار کر دیا تھا کہ نیتا جی کی خواہش کے بغیر اسے نہیں ہٹایا جائے۔صرف اکھلیش اورملائم ہی نہیں بلکہ مایاوتی اور راج ناتھ سنگھ کے سرکاری قافلے کو بھی چھوٹا کیا گیا ہے اور اب تمام سرکاری قافلوں میں 5ایس یو وی کی جگہ دو ایس یو وی اور تین مرسیڈیز چلیں گے۔