ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اکھلیش یادو سے پوچھ کر مجھ سے ملاقات کیاکریں ملائم سنگھ۔ امرسنگھ نے وزیراعلیٰ کوبڑوں کااحترام ملحوظ رکھنے کی نصیحت کی

اکھلیش یادو سے پوچھ کر مجھ سے ملاقات کیاکریں ملائم سنگھ۔ امرسنگھ نے وزیراعلیٰ کوبڑوں کااحترام ملحوظ رکھنے کی نصیحت کی

Sun, 12 Feb 2017 10:27:26  SO Admin   S.O. News Service

صاحب آباد11فروری(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ امر سنگھ نے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی میں ان کی حالت ادھر کنواں ادھر کھائی والی ہو گئی ہے. امر سنگھ صاحب آباد اسمبلی سیٹ کے لئے ہو رہے انتخابات میں ووٹ ڈالنے پہنچے تھے۔اس موقع پر امر نے سماج وادی پارٹی اور ملائم سے آپ کے تعلقات پر کھل کر بات کی۔امرسنگھ سے جب پوچھا گیا کہ آج کل ملائم سے ان کی دوری ہو گئی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں ملائم سے نہیں ملتا تو آپ کہتے ہیں فاصلے ہو گئے ہیں، ملتا ہوں تو اکھلیش کہتے ہیں کہ میں نے نیتا جی کو بھڑکا دیا۔اس لئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ملائم سنگھ جی کو مجھ سے ملنا ہو تو وہ اپنا قومی صدر (اکھلیش یادو)سے اجازت لے کر ملیں۔خود اکھلیش بھی اپنے قاصد کو ملاقات کے وقت موجود رکھیں تاکہ میٹنگ کے بعد کوئی بتنگڑ نہ بنے۔اکھلیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے امر سنگھ نے کہا کہ مجھے کھلنایک کی طرح پیش کیا گیا۔ماں بہن کی گالیاں دی گئیں۔بزرگوں کی توہین ہندوستان کی روایت نہیں ہے۔اکھلیش یاد کریں کہ رام کا احترام اس وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے باپ کے کہنے پر اقتدار چھوڑکر بن باس جانامنظورکیا۔شرون کمار نے والدین کی خدمت کی۔بھیشم نے باپ کی وجہ سے شادی نہیں کی۔توکیااکھلیش نے امر سنگھ کو بن باس بھیج دیاہے؟۔ اس سوال پر امر نے کہا کہ ایسی باتیں نہ کریں۔بن باس اس کو بھیجاجاسکتا ہے جس کا پیشہ ہی سیاست ہو۔میراخودکا کام ہے، بزنس ہے میں وہ کروں گا بن باس نہیں ہے یہ میرا۔


Share: