ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اکھلیش کا مایاوتی پر طنز، آپ سے کون امید کر رہا ہے کہ آپ کام کریں گی؟

اکھلیش کا مایاوتی پر طنز، آپ سے کون امید کر رہا ہے کہ آپ کام کریں گی؟

Thu, 09 Feb 2017 10:09:57  SO Admin   S.O. News Service

بجنور،8؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے قومی صدراکھلیش یادونے بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ اب تو پتھر والی حکومت بھی کہتی ہے کہ میوزیم نہیں بنائیں گے اور کام کریں گے۔اکھلیش نے کہا کہ آپ سے کون امید کر رہاہے کہ آپ کام کروگی؟۔ انہوں نے بی ایس پی سے نکلنے والے تمام لوگ پیسہ لینے کا الزام لگاتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی حکومت نے جو ہاتھی لگوائے تھے، وہ نو سال سے ویسے ہی ہیں۔کھڑا ہاتھی اٹھانہیں اور بیٹھا ہاتھی کھڑانہیں ہوا۔مکمل پیسہ ان پر خرچ کر دیاگیا۔اکھلیش یہاں پارٹی امیدواروں کے حق میں منعقد انتخابی ریلی میں بول رہے تھے۔انہوں نے پارٹی میں گزشتہ دنوں ہوئے گھمسان کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ بڑی مشکل سے سائیکل بچی ہے۔آپ جانتے ہو کس طرح بچاپائے۔آپ کے ساتھ اور اوپر والے کی دعاسے سائیکل بچی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سائیکل چلنے والی ہے۔اسے رفتار دینا۔ایس پی صدر نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی بہت ہوشیارہے۔ان کی حکومت نے نوٹ بندی سے عوام کو پریشان کیا۔جس وقت کسان بوائی کرتا ہے بیٹیوں کی شادیوں کاوقت ہوتا ہے، اس وقت بی جے پی نے نوٹ بندی کر دی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے پریشان ہیں، انہیں سمجھ میں نہیں آ رہا ہے۔وہ آندھی چلنے کی بات کہہ رہے ہیں۔اگرآندھی چل بھی رہی ہے تو ہمیں پتہ ہے کہ کس طرح پینڈیل مارکرسائیکل کو کیسے چلانا ہے۔ہم کانگریس کے ساتھ مل کرسائیکل چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ودیادھن،لیپ ٹاپ، پنشن دینے جیسے کوئی کام نہیں کئے۔اکھلیش نے کہا کہ ہم نے ریاست کی سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے کانگریس کے ساتھ گٹھ بندھن کیاہے۔ایس پی کا دل بڑھا ہے، تو کانگریس کو زیادہ سیٹیں دی ہیں۔دوستی تبھی مضبوط ہوتی ہے، جب دل بھرا ہو۔انہوں نے عوام سے کہا کہ ایک بار اور آپ ہمیں موقع دیں جو کام شروع ہوئے ہیں، ان کے اور تیزی سے مکمل کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ انتخابات بھلے ہی ہمارے امیدوار لڑ رہے ہیں، لیکن یہ انتخابات ہمارا ہے. اس بار آپ کے پاس دوبارہ حکومت بنا کر تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔اکھلیش نے سماج وادی پارٹی حکومت بننے پر ضلع کے ترقی کا انحصارکیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں میڈیکل کالج بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ پیرامیڈیکل اور نرسنگ کالج بھی قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹروں کا ہونا بے حد ضروری ہے۔اس لئے ہم نے کئی جگہ میڈیکل کالج بنانے کا کام کیا۔


Share: