ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اڑیسہ میں سکیورٹی اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم میں پانچ دیہاتیوں کی موت

اڑیسہ میں سکیورٹی اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم میں پانچ دیہاتیوں کی موت

Sun, 10 Jul 2016 10:57:29  SO Admin   S.O. News Service

فلبنی،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ کے کندھمال ضلع کے گمتمہا میں سکیورٹی اور ماؤنوازوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت کم از کم پانچ دیہاتیوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ(کندھمال)پناک مشرا نے کہا کہ تصادم اس وقت ہوا جب کل رات ماؤنوازوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد سیکورٹی اس علاقے میں گئے۔سکیورٹی اہلکاروں میں سی آر پی ایف، ایس اوجی وغیرہ کے رکن شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ آٹورکشہ میں سفر کر رہے دیہی اچانک فائرنگ کے درمیان میں آ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پانچ لوگوں کے مرنے کی خبر ملی ہے،وہ علاقے دور دراز کے جنگل میں واقع ہے، اس لئے ابھی تک وسیع تفصیلات نہیں ملی ہے۔ڈی ایس پی ایس این مرمو نے کہا کہ گاڑی میں موجود تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس درمیان دیہاتیوں نے تصادم میں معصوم لوگوں کے مارے جانے کے خلاف رائے گڑھ اورفلبنی سڑک کو جام کر دیا ہے۔


Share: