ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امریکی محکمہ انصاف کا سفری پابندیوں کا دفاع

امریکی محکمہ انصاف کا سفری پابندیوں کا دفاع

Wed, 08 Feb 2017 11:42:41  SO Admin   S.O. News Service

 

واشنگٹن7فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کا دفاع کیا ہے اور ایک اپیل کورٹ سے استدعاکی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں اس پابندی کو بحال کر دے۔امریکہ کہ محکمہ انصاف کی جانب سے 15 صفحات پرمشتمل دستاویزات پیش کی گئی اور یہ دلائل پیش گئے گئے کہ یہ 'صدر کے اختیار کا قانونی عمل' تھا اور مسلمانوں پر پابندی نہیں تھی۔خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے انتظامی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا۔ اس فیصلے کے خلاف امریکہ اور امریکہ کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی۔اس مقدمے کی آئندہ سماعت منگل کو ہوگی جس میں پابندی کو برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ٹرمپ انتظامیہ کی سان فرانسسکو میں جمع کروائی جانے والی اپیل کا مقصد جمعے کو دیے جانے والے فیصلے کو پلٹنا تھا جسے ریاست واشنگٹن کے ایک وفاقی جج نے صادر کیا تھا۔جج کا کہنا تھا کہ یہ پابندی غیرقانونی ہے اور ریاست کے مفاد کے لیے نقصان دہ ہے۔اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج پر ہو گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔انھوں نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے سرحدی حکام کو ہدایت دی کہ وہ امریکہ آنے والے لوگوں کی محتاط طریقے سے جانچ کریں۔

سفری پابندی درست ہے، امریکی حکومت کا وفاقی اپیل کورٹ میں دفاع

امریکی حکومت نے فیڈرل اپیل کورٹ کے سامنے اپنے اس فیصلے کا دفاع کیا ہے، جس کے تحت سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وزارت انصاف نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کیا گیا فرمان ’آئین اور قانون‘ کے مطابق ہے۔ مزید یہ کہ بیرونی دنیا سے افراد کے امریکا میں داخلے اور مہاجرین کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے۔ آج منگل کو ٹرمپ کے اس فرمان کے حامی اورمخالفین عدالت میں اپنے اپنے دلائل دیں گے۔


Share: