نئی دہلی،4فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینراروندکجریوال نے الیکشن کمیشن کو بغیر ریڑھ کی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ آئینی اداروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آگے مکمل طور گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ دراصل انتخابات سے ٹھیک پہلے جمعہ کو محکمہ انکم ٹیکس نے سیاسی چندے کو لے کر پیش آڈٹ رپورٹ کو غلط بتاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آپ کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق آپ کے انتخابی چندے میں تقریبا 27 کروڑ روپے کے بارے میں غلط معلومات دی گئی ہے۔ کجریوال کا تبصرہ اسی کے رد عمل کے آیا ہے۔ کجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ آر بی آئی اور سی بی آئی کی طرح ہی الیکشن کمیشن نے بھی وزیر اعظم کے سامنے مکمل طور گھٹنے ٹیک دئے ہیں۔ یہ بالکل بے باک اور بغیر ریڑھ والا الیکشن کمیشن ہے۔جس طرح مودی جی نے آر بی آئی کو برباد کر دیا، اسی طرح انہوں نے الیکشن کمیشن میں اپنے ساتھیوں کو مقرر کرکے کمیشن کو بھی برباد کر دیا ہے۔ کجریوال نے نوٹ بندی کو لے کر بھی مودی پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی نے کہا تھا کہ نوٹ بندی سے کالے دھن پر لگام لگ جائے گی لیکن پنجاب اور گوا میں یہ کھلے عام تقسیم کیا جا رہا ہے، پھر نوٹ بندی کا کیا فائدہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پنجاب اور گوا میں اسمبلی انتخابات ہفتہ کو اختتام پذیر ہو گئے۔ پنجاب میں 117 سیٹوں پر اور گوا میں 40 نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں۔ پنجاب اور گوا میں عام آدمی پارٹی پہلی بار اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے، ووٹوں کاشمار 11 مارچ کو ہوگا۔