ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اقتدار کے لالچ میں عوامی طورپر منتخبہ حکومتوں کو گرا رہی ہے مودی حکومت:سونیا

اقتدار کے لالچ میں عوامی طورپر منتخبہ حکومتوں کو گرا رہی ہے مودی حکومت:سونیا

Thu, 14 Jul 2016 19:56:33  SO Admin   S.O. News Service

ناندیڑ، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ اقتدار کے لالچ میں مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے کل اروناچل پردیش میں کانگریس کی حکومت بحال کرنے کا حکم دئے جانے کے بعد سونیا نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے ان ریاستوں میں مناسب طریقے سے منتخب کی گئی حکومتوں کو ہٹا دیا اور مینڈیٹ کی توہین کی۔سونیا نے یہاں کانگریس کی طرف سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار کے لالچ میں اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مناسب طریقے سے منتخبہ حکومتوں کو گرایا اور مینڈیٹ کی توہین کی۔کانگریس صدر نے سابق مرکزی وزیر اور تجربہ کار کانگریسی لیڈرشنکرراؤ راج چوہان کی ایک مورتی کی نقاب کشائی کرنے اور ان کے نام پر ایک یادگار لائبریری کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ہم سب کو ہمارے آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لئے سپریم کورٹ پر بہت فخر ہے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی تقریب میں موجود تھے۔سونیا نے کہاکہ اگرشنکرراؤ آج زندہ ہوتے، وہ یہ سب دیکھ کر بہت دکھی ہوتے اور ان غیر آئینی اقدامات کی مخالفت کرتے۔سونیا نے این ڈی اے حکومت پر گزشتہ یو پی اے حکومت کے دوران شروع کی گئی فلاحی منصوبوں کو کمزور کرکے کسانوں اور کمزور طبقے کے لوگوں کو فائدہ سے محروم کرنے کا الزام بھی لگایا۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ کسانوں، قبائلیوں، اقلیتوں اور عورتوں کے لئے منموہن سنگھ حکومت کے بنائے بہبود کے منصوبوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔


Share: