ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اعلی تعلیم کے لئے حکومت یو جی سی میں اصلاحات کوکرے گی نافذ:جیٹلی

اعلی تعلیم کے لئے حکومت یو جی سی میں اصلاحات کوکرے گی نافذ:جیٹلی

Thu, 02 Feb 2017 09:05:57  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،یکم فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی حکومت نے بجٹ میں اعلی تعلیم کے تحت یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)میں اصلاحات اور آئی آئی ایم کی طرز پر اعلی معیار والے دیگر تعلیمی اداروں کو زیادہ خود مختاری دینے کا اعلان کیا ہے۔خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے بدھ کو پارلیمنٹ میں عام بجٹ 2017-18پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کے تحت حکومت یو جی سی میں اصلاحات کو نافذ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کے اداروں کو اور زیادہ انتظامی اور تعلیمی خود مختاری دی جائے گی۔اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ لائق کالجوں کی شناخت کر کے انہیں خود مختاری حاصل ادارے کا درجہ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)کو مکمل خود مختاری فراہم کرنے والے بل کی منظوری دی تھی۔اس پرفروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آئی آئی ایم کو حقیقی خود مختاری اور ڈگری دینے کی منظوری کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دیگر اداروں کو بھی ان کی کارکردگی کی بنیاد پر خود مختاری دی جائے گی۔


Share: