ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسٹنگ سی ڈی معاملے میں اپوزیشن کے ساتھ کھلی بحث کیلئے تیار:راوت

اسٹنگ سی ڈی معاملے میں اپوزیشن کے ساتھ کھلی بحث کیلئے تیار:راوت

Sat, 09 Jul 2016 21:04:43  SO Admin   S.O. News Service

دہرادون،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت نے اسٹنگ آپریشن معاملے میں اپوزیشن بی جے پی کی کھلی بحث کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔اسٹنگ میں راوت پارٹی کے غیر مطمئن ممبران اسمبلی سے ان کی حمایت کے بدلے مبینہ طور پر مول بھاؤ کرتے نظر آ رہے تھے۔یہ معاملہ حال ہی میں اتراکھنڈ میں ہوئے سیاسی بحران کے وقت کا ہے۔انہوں نے کل یہاں صحافیوں سے کہاکہ اگر ہمارے کچھ دوست ایسا چاہتے ہیں تو ہم عوامی فورم پر اس معاملے پر کھلی بحث کے لئے تیار ہیں۔بی جے پی کی اتراکھنڈ یونٹ کے صدر اجے بھٹ نے حال ہی میں راوت کو اسٹنگ سی ڈی معاملے پر کھلی بحث کا چیلنج دیاتھا۔جمعرات کو بھٹ نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وزیر اعلی میں اگر اخلاقی جرات ہے تو وہ گاندھی پارک یا کسی بھی دیگر عوامی مقامات پر آئیں اور اسٹنگ آپریشن کے مسئلے پر عوام اور میڈیا کے سامنے میرے ساتھ بحث کریں۔بی جے پی لیڈر میڈیا کے ایک گروپ میں آئی ان خبروں پر رائے دے رہے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ راوت نے اپنے گھر میں منعقد ’’جن سنواد‘‘نام کے پروگرام میں مدعو لوگوں کے سامنے اسٹنگ آپریشن پر صفائی پیش کی تھی۔سی بی آئی فی الحال اسٹنگ سی ڈی کی تحقیقات کر رہی ہے۔اسٹنگ سی ڈی مسئلے پر لوگوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے لئے ’’جن سنواد‘‘منعقد کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی ایک اچھی پہل ہے۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ اگر ہمارے کچھ دوستوں کو یہ پہل اچھی نہیں لگی ہے تو میں عوامی فورم پر کھلی بحث کے لئے تیار ہوں۔


Share: