ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتراکھنڈ انتخابات :12مارچ کو کانگریس کی حکومت سابق ہو جائے گی: مودی

اتراکھنڈ انتخابات :12مارچ کو کانگریس کی حکومت سابق ہو جائے گی: مودی

Mon, 13 Feb 2017 10:11:55  SO Admin   S.O. News Service

شری نگر،12؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات 2017سے پہلے جاری انتخابی مہم کے تحت اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی گڑھوال کے شری نگر پہنچے ہوئے ہیں۔یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے و زیراعظم مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ترقی ہو گئی ،لیکن اتراکھنڈ پچھڑا ہوا ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ 12؍مارچ کے بعد کانگریس کی حکومت نہیں رہے گی، یہ حکومت سابقہ ہو جائے گی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پورے ہندوستان کا خواب پورا کرنے کا کام مرکزی حکومت کر رہی ہے۔ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کے لیے موجودہ حکومت نے کچھ نہیں کیا،کیدار-بدری ناتھ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں، تب اشتہار دیا جاتا ہے، مرکزی حکومت ریاست میں ریلوے پر بھی کافی کام کرنا چاہتی ہے اور وہ یہاں ریلوے میں نیٹ ورک کھڑا کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ریل بننے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔وزیر اعظم نے بے رزگاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کے نوجوانوں کو گھر چھوڑ کر نہیں جانا پڑے یہ مرکز کی کوشش ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں یہاں کے کئی گاؤں خالی ہو گئے ہیں،یہاں کے نوجوان کو گاؤں، کھیت کھلیان، بوڑھے ماں باپ کو چھوڑ کر جانا پڑتا ہے،بلکہ اس ریاست میں پورے ہندوستان کو کھینچنے کی طاقت ہے۔یوگا کی بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دنیا کے 190سے زیادہ ممالک یوگا کو اپنا بنا رہے ہیں، یوگا کی بات آتی ہے تو دھیان ہندوستان کی طرف جاتا ہے اور سب سے پہلے ہری دوار اورشی کیش کی طرف توجہ جاتی ہے، یہاں پر یوگا کا ایسا نیٹ ورک بنایا جا سکتا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ یوگا سیکھنے کے لیے یہاں پر آ سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس ریاست کا ماحول یہاں کی معیشت کو بدلے گا، یہاں کا پودا بھی مدد کرے گا، یہاں کا پانی بھی پانیدار ہے، یہاں کے پانی میں بھی دم ہے،پنچیشور پروجیکٹ کا کام کیا جا رہا ہے، اس سے بجلی تیار ہوگی جو ہندوستان کی بھی مدد کرے گی، یہاں کے پانی میں توانائی ہے،سیاحت میں دم ہے،پانی میں دم ہے ، ان طاقتوں کو جوڑنے سے یہاں سے نقل مکانی رک جائے گی ۔ون رینک ون پنشن کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے 40سال تک اسے لٹکائے رکھا،بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد 6-8ماہ تک مرکز کے پاس ایکس سروس مین اور ان کی پنشن کا کوئی حساب نہیں تھا،کانگریس نے ان فوجیوں کا مذاق بنایا ،سرجیکل اسٹرائیک پر پاکستان سے پہلے کانگریس نے ثبوت مانگا ،او آر اوپی کے لیے کانگریس نے صرف 500کروڑ روپے جاری کئے تھے ۔غورطلب ہے کہ آئندہ 15؍فروری کو اتراکھنڈمیں انتخابات ہونے والے ہیں ۔


Share: